ایس ایس پی تشدد کیس: عمران خان اور طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کو28نومبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی، عدالت نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ساجد کیانی کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے، کیس کی مزید سماعت28نومبر کو ہو گی۔
ایس ایس پی تشدد