مسلم لیگ کے طرز حکمرانی نے چیف جسٹس کو لب کشائی پر مجبور کردیا‘ پی ٹی آئی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے بالکل درست کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین بادشاہت قائم ہے چیف جسٹس کے ریمارکس حقائق کی بہترین ترجمانی کرتے ہیں نون لیگ کے طرز حکومت نے چیف جسٹس کو لب کشائی پر مجبور کیا سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی شرمناک کارکردگی خود عدالت عظمٰی کیلئے گھمبیر مسائل کی وجہ ہے حکومت کا کوئی بھی ادارہ اپنا کام کر رہا ہے نہ ہی قانون کا پاس کیا جا رہا ہے نون لیگ کے ظلم و جبر سے تنگ آکر عوام عدالت عظمٰی کی دہلیز پر دستک دینے پر مجبور ہیں وزیر اعظم کی جانب سے قوم اور ریاستی اداروں سے تسلسل سے بولے گئے جھوٹوں کی جواب طلبی کیلئے بھی عوام عدالت عظمٰی کی جانب دیکھ رہے ہیں نعیم الحق نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات اور قوم کی لوٹ گئی دولت کے سراغ کے حوالے سے قوم کی آخری امید بھی عدالت عظمٰی سے وابستہ ہے صبح و شام آئین اور قانون کی کی دھجیاں اڑانے والوں کا بے لاگ احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے ملک میں صحیح معنوں میں جمہوریت کے قیام و دوام کیلئے تمام ریاستی اداروں کو مصلحت ترک کرکے اپنا بھرپور کردار نبھانا ہو گا بحثیت قوم آج بھی مصلحت, ترغیب اور بے عملی کا شکار رہے تو تاریخ نشان عبرت بنا دے گی ۔
پی ٹی آئی