ریسکیو 1122 نے 29 ہزار سے زائد عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد اور 399 کو ہسپتال منتقل کیا
لاہور+ فیروز والا (نامہ نگاران) پنجاب ایمرجنسی سروس پنجاب کے تمام شہروں میںعاشورہ کے دوران ہائی الرٹ رہی اور ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کرتے ہوئے29454 عزاداروں کو موقع پرابتدائی طبی امداددی اور399عزاداروںکو ہسپتال منتقل کیا ۔ امامیہ کالونی مریدکے اور کوٹ عبدالمالک میں یوم عاشورہ محرم الحرام کے روز زنجیر زنی کرنے والے تقریباً پونے چار سو افراد کو طبی امداد مہیا کی گئی ۔