ائر پورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی، جلد سماعت کیلئے صحافتی تنظیموں کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

14 اکتوبر 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ائیر پورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ صحافتی تنظیموں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹس پر ہونے والی کرپشن اور بے ضابطگیاں چھپانے کیلئے ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی ہے جو آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے۔