معیشت خطرے سے باہر، پاکستان کو نئے قرض پروگرام کی ضرورت نہیں: آئی ایم ایف

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پروگرام مکمل ہو گیا۔ معاہدے کے مطابق 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی آخری قسط پاکستان کو دے دی۔ پاکستان نے مزید قرضہ لینے کی درخواست نہیں کی۔ تعاون جاری رہے گا۔ سربراہ آئی ایم ایف مشن ہیرلڈ فنگر نے کہا ہے پاکستانی معیشت خطرے سے باہر ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی ضرورت نہیں۔ پاکستان کے زرمبادلہ کی صورتحال مستحکم ہے۔ سی پیک منصوبوں میں شفافیت اور مسابقت کو مدنظر رکھا جائے۔
آئی ایم ایف