تحریک انصاف کا اسلام آباد احتجاج کی تاریخ تبدیل کرنے پر غور
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کی30 اکتوبر کی تاریخ بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاوید نے نوائے وقت کو بتایا کہ چیئرمین عمران خان نے 30 اکتوبر کی تاریخ میں تبدیلی پر پارٹی کے کور گروپ کی رائے حاصل کرنے کیلئے17 اکتوبر کو بنی گالہ میں اجلاس طلب کرلیا ہے اس تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ 30 اکتوبر کو اتوار کی چھٹی ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔نئی تاریخ شائد زیادہ دور کی نہ ہوتاہم یہ فیصلہ کور گروپ کی مشاورت سے ہوگا فیصل جاوید خان نے کہا کہ اسلام آباد کے احتجاج کی تیاری کیلئے ہمارے پارٹی اجلاس تسلسل سے جاری رہیں گے ۔
تحریک انصاف