پنجاب پولیس نے عشرہ محرم میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے: مشتاق سکھیرا

14 اکتوبر 2016
پنجاب پولیس نے عشرہ محرم میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے: مشتاق سکھیرا

لاہو ر(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولےس مشتاق احمد سکھےرا نے دوران محرم ،بالخصوص 9اور 10محرم پر سےکےورٹی کے بہترےن فرائض سر انجام دےنے پر پنجاب پولےس کے افسروں اور جوانوں کو شاباش دےتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور کالعدم تنظےموں کی جانب سے مسلسل دہشت گردانہ کارروائےوں کی دھمکےوں کے باوجود پنجاب پولےس کے جوانوں نے مشکل حالات مےں بھی مجالس اور جلوسوںکےلئے فول پروف سےکےورٹی فراہم کر کے ےہ ثابت کر دےا ہے کہ پنجاب پولےس دنےا کی بہترےن پولےس فورسز مےں سے اےک ہے جو ہر طرح کے حالات مےںاور بڑے سے بڑے چےلنج سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ مےں امےد کرتا ہوں کہ مستقبل مےں بھی وہ اسی جذبے سے فرائض ادا کرتے رہےں گے اور صوبے مےں امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے کے لئے کوئی کسر نہےں اٹھا رکھےں گے۔