پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا دن کل منایا جائے گا ،پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)

14 اکتوبر 2016

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا دن کل منایا جائے گا ،پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مطابق ہاتھوں کی صفائی اور صاف پانی کے استعمال کے ذریعے اسہال، ٹائیفائیڈ، پیٹ کی متعدد بیماریوں اور ہیپاٹائٹس اے سے محفوظ رہ سکتے ہیں، پاکستان میں اس کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ سالانہ اڑھائی لاکھ بچے اسہال کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔پیما کے شعبہ ہائی جین پروموشن پروگرام کے تحت ملک بھر بالخصوص سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صاف پانی کے استعمال سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے متعدد منصوبے جاری ہیں۔