پنجاب حکومت 130طلبہ کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھیجے گی :تحسین فواد

14 اکتوبر 2016

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ویمن کاکس کی جنرل سیکرٹری تحسین فواد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 130طلبہ کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھجوائے گی۔پہلے مرحلے میں 39طلبہ کو چین بھیجا جا چکا ہے، ان طلبہ کو دوسال کا کورس کرایا جائے گااور دوران تعلیم ان کو 2800چینی یوان وظیفہ دیا جائے گا۔کورس مکمل کرنے کے بعد یہی طلبہ سی پیک منصوبے پر کام کرینگے ۔