توانائی منصوبوں کی تکمیل سے 2017 لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہوگا بجلی سستی بھی ملے گی شہباز شریف

14 اکتوبر 2016
توانائی منصوبوں کی تکمیل سے 2017 لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہوگا بجلی سستی بھی ملے گی شہباز شریف

لاہور(آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں زرعی خوشحالی کےلئے پانی کے وسائل کو ترقی دی جا رہی ہے اور توانائی کے حصول میں اضافے کے منصوبوں پر بھی انتہائی تیزی سے کام جاری ہے تاکہ فی ایکڑ پیداواربڑھانے کےلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ زیر کاشت لایا جاسکے اور کاشتکاروںکو آبپاشی اور بجلی کی مطلوبہ ضروریات پوری ہوسکیں۔وہ جمعرات کو اسلام آباد میں وزارت پانی و بجلی میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، چیئرمین واپڈا اور دیگر اعلی حکام کے ایک اجلاس کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پانی کے ذخائر کی تعمیر کے علاوہ متبادل توانائی کے حصول کے منصوبے تیز رفتار ی سے مکمل کئے جا رہے ہیں جن کی تکمےل سے آئندہ دو برس میں بجلی کی پےداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہو گا اور کاشتکاروں کو پانی اور بجلی کے حصول میں مشکلات درپیش نہیں ہوں گی۔ انہوںنے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جتنے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات تےن برس میں کئے گئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی اور پنجاب سمیت ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت 36 ارب ڈالر تو انائی سیکٹر کے منصوبوں کیلئے ہیں اور پنجاب میں سی پیک کے تحت متعدد منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت کوئلے ، سولر، ونڈاور ہائیڈل پاور کے منصوبے ملک بھر میں لگائے جا رہے ہیں جبکہ کمیونیکیشن، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی لگ رہے ہیں۔ سی پیک کے تحت معاہدوں پر دستخطوں کے بعد تیز رفتاری سے منصوبوں پر عملدرآمد کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کےلئے کی جانے والی کاوشوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہوگا اور بجلی سستی بھی ملے گی اور اگلے برس کے آخر تک متعدد توانائی منصوبوں کی تکمیل سے مزید ہزار وں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو چکی ہو گی۔ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے اس موقع پرصوبائی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کےلئے جاری میگا پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون سے بجلی کی قومی پیداوار میں اضافہ کرکے صنعتی اور زرعی شعبے کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ اجلاس میں توانائی سے متعلق منصوبوں پرپےش رفت کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
شہباز شریف