معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے: نبیرہ عندلیب نعیمی

14 اکتوبر 2016

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ معاشرے سے ہرقسم کی انتہاپسندی ودہشتگردی کاخاتمہ تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔یوم عاشور پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات پر ریاستی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔امن وامان کے قیام کیلئے پنجاب حکومت کی کامیابی کوششیں اورعوام کابھرپورتعاون لائق تحسین ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ واقعہ کربلا ہمیشہ کیلئے حق و باطل کے درمیان فرق کا ایک استعارہ بن گیا۔ جس سے ہمیں طاغوتی قوتوں کے خلاف کلمہ حق کیلئے تاقیامت رہنمائی ملتی رہے گی۔