حضرت امام حسینؓ کی شہادت صبر وتحمل اور حق و صداقت کا پیغام دیتی ہے: ذکر اللہ مجاہد

14 اکتوبر 2016

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آمریت وملوکیت اور استبدا د و ظلم کے نظام کو بدلنے کیلئے جدوجہد کرنا تقاضائے ایمانی ہے۔حضرت حسین کی شہادت ہمیں صبرو تحمل اور حق و صداقت کا پیغام دیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوںنے رائیونڈ میں شہادت امام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے مشکل حالات میں بزدلی کی بجائے بہادری کا راستہ اپنایا اور رخصت کی بجائے عزیمت کی راہ لی ۔اسلام کا نظام خلافت اتنا قیمتی اثاثہ ہے۔ کہ اس کے لیے بڑی سے بڑی قربانی بھی دی جا سکتی ہے ۔