پنجاب بھر کے سکولوں میں وائٹ بورڈز کے استعمال کے احکامات جاری

14 اکتوبر 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں موجود کلاسز میں وائٹ بورڈ کے استعمال کے احکامات دئیے گئے ہیں تمام کلاسز میں بلیک بورڈ ختم کر دئیے گئے اور آئندہ وائٹ بورڈ استعمال کئے جائیں گے اس حوالے سے ٹیچرز کا کہنا ہے کہ وائٹ بورڈ پر طلباء کو نمایاں نظر آتا ہے اور انھیں سمجھنے میں بھی آسانی ہو گی اس فیصلہ کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے وائٹ بورڈ استعمال میں بھی آسان ہے ۔