پاکستانی حجاج کی واپسی کا عمل پرسوں مکمل ہو گا
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن اتوار 16 اکتوبر کو مکمل کر لیا جائے گا۔ ایک لاکھ 43 ہزار 368 پاکستانی حاجیوں کو وطن واپس پہنچانے کا کام اتوار 16 اکتوبر کو مکمل کر لیا جائے گا، حج کے بعد 15 ستمبر سے حاجیوں کی وطن واپسی کیلئے حج فلائٹ آپریشن شروع کیا گیا تھا، حج فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، شاہین ایئر انٹرنیشنل اور ایئر بلیو نے حصہ لیا ہے، حج پروازیں ملک کے 8 شہروں سے چلائی گئیں۔