وزیراعظم کی یوم عاشور پر والد اور بھائی کی قبروں پر حاضری ، فاتحہ خوانی

14 اکتوبر 2016

رائے ونڈ (نامہ نگار) وزیر اعظم نواز شریف نے یوم عاشور کواپنے فارم ہائوس پر اپنے والد میاں شریف اور بھائی میاں عباس کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر مسلم لیگی رہنمائوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ،ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ چودھری عبدالغفور ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا محمد جاویداور عارف سندھیلہ میاں نواز شریف سے باتیںکرتے رہے ،اس موقع پر پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا حبیب اللہ بھٹی مدنی نے کروائی ۔