سیدالشہداء امام حسینؓ کی یاد میں کانفرنس آج بادشاہی مسجد میں ہو گی
لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیراہتمام سیدالشہدا امام حسین رضی اللہ عنہ کی یاد میں 12.30 بجے دن تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد میں کانفرنس ہو گی جس میں نوازش علی سیکرٹری اوقاف پنجاب‘ ڈاکٹر طاہر رضا بخاری‘ ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب اور مولانا سید عبدالخبیر آزاد سمیت تمام مسالک اور مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات شریک ہوں گی۔