پاکستان میں 34 برس سے ہے 60 سالہ سپین کے سفارتکار نے خود کشی کی گھر میں مردہ پایا گیا

14 اکتوبر 2016

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے سیکٹر ایف سیون ٹو میں سپین کا سفارتکار اپنے گھر میں مردہ پایا گیا جس کی نعش کے قریب38 بور پستول پڑا تھا جبکہ گولی منہ میں ماری گئی یہ خود کشی ہے یا قتل کی واردات ہے پولیس نے آنجہانی سفارتکار کا پولی کلینک میںڈاکٹروں کے چار رکنی بورڈ سے پوسٹمارٹم کرنے کے بعد نعش ہسپتال میں رکھوا دی تاکہ اسے سپین بھجوایا جا سکے سفارتکار کی موت کی اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی زبیر شیخ اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار افتخار چٹھہ جائے وقوعہ پہنچ گئے گھر میں کام کرنے والے70 سالہ کک کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا کک عبدالحمید سکنہ سید پور گائوں نے تھانے آکر اطلاع دی کہ مکان نمبر5 - B سٹریٹ نمبر12 سیکٹر F - 7/2 میں بالائی پورشن میں سپین کے سفارتکار 60 سالہ جان جینر گھر کی لابی میں خون میں لت پت پڑا ہے جس پر پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور سپین کے سفارتخانے کو اطلاع دی سفارتخانے کے اہلکاروں کی موجودگی میں جائے وقوعہ کے شواہد جمع کئے گئے اور نعش ہسپتال منتقل کی گئی کک عبدالحمد نے بتایا کہ میرا گھر قریبی علاقے سید پور میں ہے میں طویل عرصہ سے جان جینر کے پاس ہی کام کر تا چلا آرہا ہوںآنجہانی گذشتہ34 برس سے پاکستان میں ہے جس کی پہلی بیوی 20 سال قبل انہیں چھوڑ کر بچے سمیت واپس چلی گئی تھی جس کے بعد جان جینر نے دوسری شادی کی وہ بھی نہ نبھ سکی اور اس کی کوئی اولاد بھی نہ تھی اب یہ اکیلے ہی رہتے تھے گھر کی دو چابیاں ہیں ایک میرے پاس جبکہ دوسری آنجہانی کے پاس ہوتی تھی وہ چند دنوں سے بجھے بجھے سے تھے ان کے گھر اخبار لگا ہوا تھا وہ بھی آنجہانی نے بند کرادیا تھا آج صبح میں جب گھر کے اندر آیا تو جان جینر کی نعش لابی میں پڑی تھی جس کے منہ پر گولی لگنے سے خون نکلا ہواتھا پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ خود کشی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے تاہم آنجہانی کی نعش کا ڈاکٹروں کے چار رکنی بورڈ نے معائنہ کرکے پوسٹمارٹم کیا ہے اور ہم نے نعش تیار کرکے ہسپتال کے سدر خانے میں رکھوا دی ہے جب سفاتخانے کی جانب سے کوئی نعش وصول کرنے آیا تو اس کے حوالے کی جائے گی میڈیکل رپورٹ ملنے پر باضابطہ تفتیش کی جائے گی ۔
نعش برآمد