حکومتی حلقوں میں امریکہ اور بھارت نواز لابی متحرک ہو چکی: حامد رضا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی حلقوں میں امریکہ اور بھارت نواز لابی موثر ہو چکی ہے۔ حکومت فوج کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے۔نومبر میں تبدیلی کی ہوا چلے گی۔ جمہوریت کے جھوٹے نعروں سے عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتا۔ نااہل حکومت سے نجات میں ہی ملک کی حیات ہے۔گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ غریب کش فیصلہ ہے۔ پاک فوج نے سول حکومت کو سوات اور وزیرستان آزاد کرواکے دیا ہے۔ پاک فوج کراچی ، بلوچستان اور فاٹا میں قیام امن کیلئے بے مثال قربانیاں دے چکی بدنام کرنے کی کوشش افسوس ناک ہے۔ حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسی ناکامی سے دو چار ہیں۔