مکرمی! 10 محرم الحرام کو اسلامیان پاکستان اور دنیا بھر میں مسلم امہ نے غم اور دکھ کی فضاء میں نواسہ رسولؐ، سیدالشہید حضرت امام حسینؓ کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے میدان کربلا میں عورتوں اور بچوں سمیت اپنی جانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے یوم عاشور منایا۔ آج دنیا میں طاغوتی طاقتوں نے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ فلسطین ہو یا کشمیر مسلمان ہر جگہ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیر کے مسلمان 70ء کی دہائی سے بھارت کے ظلم و ستم کو برداشت کر رہے ہیں۔ اسکے باوجود انکے حوصلے بلند ہیں۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انکے حق کیلئے آواز اٹھانے پر بھارت آج ایک بار پھر ہمیں للکار رہا ہے جس کا ہمیں متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہے تاکہ حق کا بول بالا اور راہ حق میں دی جانیوالی مسلمانوں کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔ (حنا شہزادی۔لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024