انٹر سٹی ڈائےو و بس کئی روٹس پر بند، شہرےوں کو مشکلات کا سامنا

14 اکتوبر 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) لاہور شہر مےں چلنے والی انٹرا سٹی ڈائےوو بسےں کئی روٹس پر بند کر دی گئی ہےں۔ جس سے شہرےوں کو شدےد مشکلات کا سامنا ہے۔ اےل ٹی سی کی بسےں بھی اِنتہائی کم ہےں۔ شہر بھر مےں روزانہ 10لاکھ کے قرےب مسافر سفر کرتے ہےں۔ لاہور مےں اب صرف مےٹرو بس کا واحد ذرےعہ رہ گےا ہے اس کے علاوہ دےگر روٹس پر بسےں ، وےگنےں بند کی جا رہی ہےں۔ ڈائےو بسےں مرحلہ وار بند کی جا رہی ہےں ۔ سب سے پہلے 16نمبر روٹ کی بسےں بند کی گئی ۔ دو دن سے 10نمبر اور 5نمبر روٹ کی بسےں بھی نظر نہےں آ رہی۔ مسافروں نے کہا ہے کہ روزانہ دفاتر مےں تاخےر سے پہنچتے ہےں ۔ خادم اعلیٰ کو نوٹس لےنا چاہےے ۔