حکومت محکمہ بجلی کے لائن سٹاف کو حفاظتی آلات مہےا کرے :خورشےد احمد
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ بجلی کے کارکنوں نے لائن سٹاف کو آئے دن المناک حادثات پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ بجلی کی انتظامیہ لائن سٹاف کے کام پر حفاظتی تدابیر کے عمل درآمد کرانے کے فقدان پرشدید اضطراب پیدا ہوگیا اور محکمہ بجلی کی انتظامیہ سے پ±رزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ لائن سٹاف کے کام پر ان حادثات کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرکے کارکنوں کو محفوظ حالات کار مہیا کرے ۔پھول نگر ڈویژن میں مقبول شاہ لائن مین فرائض کی سرانجام دہی میں بجلی کا کرنٹ لگنے اور تمام جسم جل جانے سے وفات پاگئے ہیں ا±ن کے لواحقین میں ایک بیوہ اور چار بیٹیاں اور تین بچے ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کے ہنگامی اجلاس خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین ہذا نے ایک قرار داد کے ذریعے کیا۔اجلاس میں تمام لائن سٹاف سے پ±رزور اپیل کی گئی کہ وہ یونین اور بجلی کی انتظامیہ کے مابین باہمی معاہدہ کے مطابق کام پر حفاظتی تدابیر پر عمل نہ ہونے اور حفاظتی سامان مہیا نہ ہونے پر کام سے انکار کر دیں۔