پاکستان آگہی پروگرام ، مقامی سکول کے طلبہ اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر

14 اکتوبر 2016

لاہور(خصوصی رپورٹر)الحاوی ہائی سکول دھرم پورہ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ شہدائے APSمےمورےل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن‘پنجاب کےڈٹ سکول سسٹم ماڈل ٹاﺅن‘ گورنمنٹ گرلز شےخ سردار محمد ہائر سےکنڈری سکول گڑھی شاہو‘نےو ائےرا سکول سسٹم‘ کےرخورد بےدےاں روڈ‘ کےنٹ ہورائزن ہائی سکول نشاط کالونی‘گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ نو‘ گورنمنٹ بوائز سکول کاہنہ نوکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد647تھی۔