سنی تحرےک ‘تحریک لبےک ےا رسول اﷲ سمےت دےنی جماعتوں کے مختلف شہروں میں مظاہرے

14 اکتوبر 2016

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی تحریک‘تحریک لبےک ےا رسول اؒﷲ سمیت دیگرمذہبی جماعتوں نے توہین رسالت کی ملزمہ آسیہ مسیح کیس کے حوالے سے ےوم احتجاج مناےا، سنی تحریک کے زیراہتمام اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، پتوکی، فیصل آباد، ملتان ،نواب شاہ، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص اور مظفرآبادسمیت ملک کے 100سے زائد شہروں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اس موقع پرسربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ آسیہ مسیح کیس کو بنیاد بناکرپاکستان میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کا پروپیگنڈہ قطعاََ بے بنیاد ہے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی‘ پیر افضل قادری‘ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے لاہور پریس کلب کے باہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رسول کے نام پر بنا تھا ان کی ناموس پر پہرا نہ دیا گیا تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔