سالٹ رےنج نےشنل سفاری پارک کی فزےبلٹی دوبارہ تےا کر لی گئی

14 اکتوبر 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) سالٹ رےنج نیشنل سفاری پارک کی فزیبلٹی دوبارہ تیار کر لی گئی ، منصوبے کا غیر حتمی تخمینہ 4ارب 30کروڑروپے لگایا گیا ہے حکومت کی طرف سے عوامی تفریح کا یہ منصوبہ صوبے کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کااصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں موٹروے کے اطراف میں ایک ہزارایکڑ رقبہ پر نیشنل سفاری پارک سالٹ رینج کی فزیبلٹی سٹڈی دوبارہ تیار کی جاچکی ہے ۔ اس منصوبے کا کل غیر حتمی تخمینہ 4ارب 30کروڑروپے لگایا گیا ہے تاہم یہ منصوبہ 2016-17ء کے ترقیاتی بجٹ میں 350ملین روپے کے ابتدائی تخمینہ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حتمی منظوری ملتے ہی اس منصوبے پر کا م شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تفریح کا یہ منصوبہ صوبے کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہوگا۔انہوں نے یہ بات ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل سفاری پارک سالٹ رینج کی فزیبلٹی رپورٹ جون 2016ءمیں مکمل کی گئی تھی مگر تفریح کیلئے آنیوالوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تحفظات کے باعث فزیبلٹی سٹڈی میں مزید مثبت اور تعمیری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔