ایک تصویر ایک کہانی....

14 اکتوبر 2016

جیل روڈ کا ندیم مسیح ایک عرصہ سے سعدی پارک مزنگ میں گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹنگز کا کام کرتا ہے اس سے پہلے وہ دبئی میں گاڑیوں کی رپیرنگ مرمت کا کام کیا کرتا تھا ۔ اپنی دس سالہ محنت مزدوری سے اس نے اپنے 7 بہن بھائیوں کی شادیاں کیں ۔ بیماری کے باعث اسے واپس آنا پڑا تب سے وہ یہاں ایک چھوٹی سی دکان چلا رہا ہے ۔ وہ خود بھی سکول نہیں پڑھا اب اس کے تین بچے ہیں جن کو اس نے سکول داخل نہیں کروایا ۔ اس کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں دوکان ، مکان کا کرایہ اور بل دینے کے بعد کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں بچتا بچوں کو تعلیم کیسے دلائیں ۔ غریب آدمی کی زندگی یہاں بہت مشکل ہے ۔ انگلش ، عربی میں مہارت سے گفتگو کر سکتا ہے اب وہ یورپ جانے کا خواہشمند ہے تاکہ وہاں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا مستقبل بہتر سنوار سکے۔(فوٹو : گل نوا ز)