ملک میں جمہوریت صرف حکمرانوں اور درباریوں کو نظر آتی ہے: محمود الرشید‘ عبدالعلیم خان

14 اکتوبر 2016
ملک میں جمہوریت صرف حکمرانوں اور درباریوں کو نظر آتی ہے: محمود الرشید‘ عبدالعلیم خان

لاہور ( سپیشل رپورٹر+ خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ ” نواز “ جمہوریت صرف پٹواری اور دربار یوں کو ہی نظر آتی ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے جو صرف حکومت اور اسکے چند دربار یوں کو نظر آتی ہے، چیف جسٹس سمیت ایک عام آدمی کو دور بین سے بھی نظر آتی ہے اور نہ ہی جمہوریت کے تمر ات اس تک پہنچ رہے ہیں، 30اکتوبر کو جمہوریت نہیں درحقیقت حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار کو خطرات لاحق ہیں، عدالت عظمیٰ نے 22کروڑ عوام کی ترجمانی کی ۔ دریں اثناءعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بیڈ گورننس، جعلی جمہوریت اور بادشاہت کی طرز پر شاہا نہ پالیسیاں موجودہ حکومت کی اصل پہچان بن چکی ،چیف جسٹس کا بیان چشم کشا ہے۔جو عمران خان اور تحریک انصاف کے موقف کی تائید کرتا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر یک خاندانی حکومت قائم ہے۔