جی ایس پی پلس سمجھوتے پر بات چیت کرنے کے لئے یورپی یونین کا وفد کا پاکستان دورہ
اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان کے ساتھ جی ایس پی پلس سمجھوتے پر بات چیت کرنے کے لئے یورپی یونین کا اعلیٰ سطح کا وفد 31 اکتوبر سے 4 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ نوائے وقت کو قابل اعتبار ذرائع نے بتایا ہے اس دورے میں جی ایس پی پلس سمجھوتے کو جاری رکھنے اور اس سے متعلق یورپی یونین کی شرائط خاص طورپر پاکستان کی طرف سے انسانی حقوق سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط کرنے کے بعد ان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یورپی یونین کے ذرائع کے مطابق یورپی یونین پاکستان میں لیبر قوانین پرعملدرآمد سے مطمئن ہے۔ تاہم سزائے موت کے قانون پر عملدرآمد کے سلسلے میں یورپی یونین کے تحفظات ہیں۔ یورپی یونین کا وفد پاکستان میں سرکاری حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ سول سوسائٹی‘ تاجروں اور میڈیا کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرے گا۔
یورپی یونین