چنیسر گوٹھ میں قلت آب

14 اکتوبر 2016

محمود آباد کالا پل کے علاقہ چنیسر گوٹھ میں گزشتہ کئی ماہ سے قلت آب ہے جو کہ بحران کی صورت اختیارکرگئی ہے۔ علاقہ مکینوںکا تعلق غریب ا ورمتوسط طبقے سے ہے جو کہ مضر صحت زیر زمین پانی پینے پر مجبور ہیں‘ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے اور پی پی کی حکومت ہونے کے باوجود سہولتوں کا فقدان ہے۔ اس معتبر اخبار کے توسط سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری‘ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کی توجہ مبذول کروانا چاہتاہوںکہ علاقہ کے مسائل بالخصوص فٹ بال گراﺅنڈ کے اطراف گلیوں میں پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے اور فراہمی آب بحال کرکے علاقہ مکینوں کو ریلیف دیا جائے۔( عبدالرشید‘ چنیسر گوٹھ کالا پل کراچی)