مقامی سیاست کا انداز
مکرمی : وطن عزیز میں مقامی سطح کی سیاست تب ہی کامیاب سمجھی جاتی ہے جب آپ انفرادی طور پر لوگوں کے مسائل سماعت کریں اور پھر انہیں حل کرنے کی کوشش کریں‘ میں یونین کونسل جلوال سے چیئرمین کا انتخاب لڑچکا ہوں اس لئے مجھے اچھی طرح اندازہ ہے کہ ایک مقامی رہنما کو کن کن جتن سے اپنے کارکنوں کو مطمئن رکھنا ہوتاہے آج اگر مسلم لیگ مقبول جماعت ہے تو اس کی بنیادی وجہ مقامی سطح پر لوگوںکے مسائل حل کرنا ہے مثبت سیاست پر یقین میرا اور میرے اکابرین کا وطیرہ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ماڑی اور گردونواح سے درجنوں لوگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں جب تک کسی جماعت کا مقامی دھڑا مضبوط نہیں ہوگا وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتی میری بھی یہی کوشش ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا مقامی دھڑا مضبوط ہواور دیگر جماعتوں کے افراد کو اپنے کاموں سے قائل کرکے پارٹی میں شامل کیا جائے اس ضمن میں ملک امیر خان اور ملک صفدر اعوان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ ڈھوک نوریال (ماڑی) جو میجر گروپ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے وہاں سے غلام جیلانی ‘ غلام ربانی‘ حاجی محمد اسلم کے علاوہ عبد الرحمن‘ عرفان حسین‘ حافظ ابرار حسین اور امیر خا ن بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ معروف مذہبی اور سماجی شخصیات قاری عبد الرشید اور محمد حسین ملک بھی ہم رکاب ہوچکے ہیں۔ ان کی شمولیت سے یو سی بلکہ تحصیل سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس مشاورت میں حاجی نیاز گل‘ حاجی نور محمد‘ ماسٹر زبیر ملک‘ ٹھیکیدار محمد حسین ‘ ملک محمد علی ‘ ملک عدیل اختر‘ اکرم جٹ‘ ماسٹر غلام فرید‘ مولانا فضل الحق حقانی ‘ ملک بلال ‘ ملک امیر حسین اور ملک ابرار بھی اس مشاورتی اجلاس میں موجود تھے۔ نئے شامل ہونے والے افراد کا چوہدری ارشد تحصیل صدر مسلم لیگ (ن)‘ ملک ظفر اقبال ایم پی اے اور ایم این اے ملک اعتبار خان نے بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے خاص طور پر یو سی جلوال کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اگرچہ ایم این اے کی کوششوں سے ماڑی کی تین آبادیوں کو بجلی فراہم ہوچکی ہے اور مزید سکیمیں بھی منظور ہو رہی ہیں لیکن مذکورہ یو سی کیلئے گلیوںکی پختگی کیلئے بھی زیادہ کام ہوچکا ہے مسلم لیگ اپنی مقامی اور قومی سیاست کی وجہ سے 2018 ءمیں بھی حکومت بنائے گی اور میاں نواز شریف پہلے سے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔)ملک محمد امین03135924229)