مفتی منیب الرحمن روبہ صحت ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ممتا ز عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن روبہ صحت ہیں۔گزشتہ روز لاہور سے کراچی آتے ہوئے طیارے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اوربلندفشارخون کے سبب ان کو اسپتال لے جایا گیا تھا اب وہ بالکل خیریت سے ہیں اورگھر میں آرام کررہے ہیں۔مفتی منیب الرحمن نے خیریت دریافت کرنے والے مداحوں‘ دوستوں کا شکریہ ادا کیاہے۔