پیپلز پارٹی کے جلسے میںلاکھوں افراد شریک ہوں گے‘ شیری رحمن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے 18اکتوبر 2007کے شہدائے جمہوریت کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے باغ جناح بمقابل مزار قائد پر جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ باغ جناح میں ایک استقبالیہ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور دو بکروں کا صدقہ دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18اکتوبر2014 کے جلسے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے اور اس جلسے میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔18اکتوبر کا جلسہ پر امن اور تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا اور پیپلز پارٹی کے لئے یہ بہت اہم دن ہے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کا تسلسل ہیں انہوں نے کہا ہمیں کوئی سکیورٹی خدشات نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی رپورٹ ہے ، اس کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اس موقع پر عبدالقادر پٹیل، شرجمیل انعام میمن، وقار مہدی،راشد ربانی، نجمی عالم،سردار خان ،اظہار الحق حسن زئی،فرید انصاری،عابد ستی، سعید چائولہ اور خالد لطیف بھی موجود تھے۔