رؤف صدیقی کی طبیعت میں بہتری، عارضی طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا

 ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہیں عارضی طور پروینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق رؤف صدیقی کو کل تک اسپتال میں رکھا جائے گا اور انہیں ابھی مزید 6 سے 8 گھنٹے تک سی سی یو میں ہی رکھا جائے گا۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ طبیعت میں مزید بہتری کے بعدرؤف صدیقی کو کل ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رؤف صدیقی کو گزشتہ روز دل کے دورے کے باعث قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن