پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے:شیخ فیصل ایوب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب ،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی ،اقتصادی اعتبار سے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے لیکن حالات جیسے بھی ہوں یہ ملک ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کر اس ملک کو ترقی کی طرف لیکر جانا ہے جس کیلئے ہرفرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ہم ناامید نہیں ہیں انشاءاللہ وہ دون دور نہیں جب ہماری محنتیں رنگ لائیں گی ۔