ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا سبزی منڈی کا دورہ‘ نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سندس ارشاد نے سبزی منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آلو،پیاز،ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل،قیمتوں،کوالٹی اور انکی سپلائی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر منور حسین،ای اے ڈی اے ذیشان احمد سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسروں کو ہدایت کی کہ تمام آڑھتیوں اور چھابڑی فروش روزانہ کے نرخ ناموں کی لسٹیں باقاعدگی سے آویزاں کیا کریں۔