شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی کی تاریخ طے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی27 نومبر کو کراچی میں بلاول ہاوس میں ہوگی۔
بختاور بھٹو کی منگنی کی تاریخ طے ہوگئیذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی امریکامیں مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹیمحمود چوہدری سے ہوگی۔دوسری جانب بختاور بھٹو کی منگنی کا کارڈ بھی منظر عام پر آگیا ہے، جس کے مطابق ان کی منگنی کی تقریب دن 4 بجے ان کے گھر بلاول ہاوس پر منعقد کی جائے گی۔