پاکستان سپر لیگ 2020ء کے پہلے پلے آف مقابلے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 142 رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کے پہلے پلے آف میچ کے دوران کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ جو درست ثابت ہوا۔
ملتان سلطانز کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں141 رنز بناسکی۔ روی بوپارہ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، سہیل تنویر نے 25 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ ذیشان اشرف 21، لائتھ 9، کپتان شان مسعود 3، ریلی روسو 5، خوش دل شاہ 17، شاہد آفریدی 12 رنز بنا سکے۔
کراچی کنگز کی طرف سے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ عماد وسیم نے ایک شکار کیا۔