سالانہ امتحانات 2020‘انٹر آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کی مارکس شیٹ تیار
کراچی (نیوزرپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز پیر 16نومبر 2020ء سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ گروپس کی مارکس شیٹ امیدواروں کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔