پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان اور قطر کے عسکری اداروں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج قطر کی فضائیہ کے کمانڈر اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے موقع پرکہی۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد میں قطر کے جوائنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت، علاقائی اور عالمی صورتحال میں تیزی سے ہوتی تبدیلیوں کو اجاگر کیا۔