سندھ کے مختلف علاقوں چھاچھرو، سانگھڑ اور کندھ کوٹ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، لوگوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔سندھ میں تھر کے علاقے چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سانگھڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جان سے گئے اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، کندھ کوٹ میں بھی نوجوان آسمانی بجلی کا شکار ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق تھرپارکر کے مختلف علاقوں میںباش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے، جن میں 23 بکریاں 3 گائے اور 2 اونٹ شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہات میں ہوا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ڈانی بھیل، سنگھار، ماریت، جمال شورو، سونا ڈوھٹ اور صمد سومرو کے نام سے ہوئی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024