وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت سوات، مالاکنڈ اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کے مطابق اسلام آباد ،پشاور اور چترال کے گردونواح زلزلے سے لرز اٹھے۔اس کے علاوہ سوات، دیربالااور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔شدید زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024