چینی کی صنعت کا آڈٹ کرنے کا آغاز کیا جارہا ہے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ چینی کی صنعت کا آڈٹ کرنے کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ چینی کی صنعت کے آڈٹ کا آغاز کیا جارہا ہے اور آڈٹ کا مقصد ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔