وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے کشمیر ہائی وے پر دھرنے کے مقام کی صفائی کا کام شروع کر دیاہے،آپریشن میں عملہ کے 200 سے زائد ارکان اور درجنو ںگاڑیاں شامل ہیں، آپریشن صفائی آئندہ دو روز تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ایم سی آئی کے ڈائریکٹر سینیٹیشن سردار خان زمری نے اے پی پی کو بتایاکہ ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ٹیمیں دھرناختم ہونے کے بعد رات گئے دھرنے کے مقام پر پہنچ گئیں اور صفائی آپریشن کاآغاز کردیا۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک کشمیر ہائی وے کی 50 فیصد صفائی مکمل کر لی گئی ہے ۔ آئندہ چندگھنٹوں میں شاہراہ کی صفائی مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ گرین بیلٹ اور اطراف کی صفائی کے لئے آئندہ دوروز تک کام مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شام تک کشمیر ہائی وے کے متعلقہ حصے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024