انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 7 مسافر موقع پر ہلاک جبکہ 16زخمی ہوگئے۔ صوبہ جاوا پولیس کے ترجمان ترونیووسنواینڈیکو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جاوا کے مغربی علاقے میں رات گئے ایک تیز رفتار بس بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر موقع پر ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ۔ امدادای ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں پرانی بسوں اور سڑکوں کی ابترحالت کے باعث آئے دن ایسے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024