عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے:مولانا عزیزالرحمن
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی اور کارکنان کا اجلاس جامع مسجدعائشہ مرکزختم نبوت میں مولانا جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں ہواجس میں مولانا عزیز الرحمن، مولانا عبدالنعیم، قاری ظہورالحق، قاری عبدالعزیز، مولانا خالدمحمود، مولانا سعید وقار، محمدحامد بلوچ، مولانا اسامہ سالم ، ملک محمدیونس، رانا محمدقیصراور مسلم بلوچ ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں 16اور 30نومبر کوجامع مسجد الرفیق مصطفی آباداور رحمت فلورملز راوی روڈمیںہونیوالی ختم نبوت کانفرنسز کی تیاری کا جائزہ لیا گیا اور مختلف مقامات پر اجلاس ،دروس اور کارنر میٹنگز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیز الرحمن نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنا ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے، قادیانیوں کا بائیکاٹ انکو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اور انکی ہدایت کا ذریعہ ہے۔