پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ‘ طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائد اعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (نیوزرپورٹر)گورنمنٹ ایلمنٹری سکول‘ مفت پورہ‘ چونگی امرسدھوکے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول‘ شاداب کالونی‘چوہنگ کے طلبا اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے طالبات‘ سمن آباد‘گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے طلبائ‘ سمن آباد‘نیو جناح پبلک ہائی سکول‘ افشان پارک‘ شادی پورہ اورمغل ایجوکیشن فائونڈیشن گرلز ہائی سکول‘ بند روڈ‘ داروغہ والا کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 553تھی۔