وراثت میں جائیداد کے ساتھ شوگر کی بیماری لینے والے زیادہ احتیاط برتیں: پرنسپل پی جی ایم آئی
لاہور(پ ر) وراثت میں جائیداد کے ساتھ شوگر کی بیماری بھی حصے میں آ جاتی ہے جن خاندانوں میں ذیابیطس کا مرض ہو اْن کے بچوں کو احتیاطی تدابیر پر زیادہ سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے ا بد قسمتی سے فاسٹ فوڈ کا استعمال سٹیٹس سمبل بن چکا ہے،خوراک کا اضافی استعمال، ورزش اورسیر سے کنارہ کشی،پرہیز نہ کرنا اور سونے اور جاگنے کے اوقات میں عدم توازن بھی شوگر کی بیماری میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے ’’ذیابیطس اور اہل خانہ‘‘کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل نے کہا کہ نئی نسل کو بیماریوں سے بچانے کے لئے والدین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔