سپریم کورٹ میں 41790 مقدمات زیر التوا‘33189تعداددیوانی‘ مقدمات شامل
اسلام آباد ( چوہدری اعظم گِل )سپریم کورٹ میں 41790زیر التوامقدمات میں سے 33ہزار 189تعدادصرف دیوانی مقدمات تک پہنچ گئی ہے ۔ پانچ ہزار سے زائد فوجداری مقدمات ہیں جبکہ فوجداری اپیلیں کم ہوکر صرف41رہ گئی ہیں ۔ نوائے وقت کو دستیاب دستایزات کے مطابق اس وقت عدالت میں 9441سول اپیلیں ، سول پٹیشنز23078،سول نظرثانی پٹیشنزکی تعداد650، سول شریعت اپیلوں کی تعداد73 جبکہ کوئی سول شریعت نظر ثانی پٹیشنززیر التوا نہیں ہے۔ عدالت عظمی میں 134آئینی درخواستیں زیر التوا ہیں ۔ زیر سماعت فوجداری اپیلوں کی تعداد41، فوجداری نظر ثانی اپیلیں 276، فوجداری پٹیشنز5025،فوجداری مقدمات میں نظر ثانی کی اپیلیں70جبکہ فوجداری مقدمات میں متفرق درخواستوں کی تعداد 48ہے ، کرمنل شریعت فوجداری مقدمات میںمتفرق درخواستوں کی تعداد2جبکہ کرمنل شریعت پٹیشنز کی تعداد20اورکرمنل شریعت پٹیشنز کی تعدادصرف چار ہے ۔ حقوق انسانی سے متعلق زیر التوا مقدمات کی تعداد 149ہے ، جیل پٹیشنز کی تعداد2680، ازخود نوٹس23، جبکہ از خود نوٹس مقدمات کے فیصلوں پر نظر ثانی کی 16درخواستیں زیر التواہیں جیل شریعت پٹیشن 10، عدالت عظمی میں ذوالفقار علی بھٹوکا مقدمہ کھولنے کے لئے دائر صرف ایک صدارتی ریفرنس زیر التوا ہے ۔ عدالت نے گذشتہ پندرہ روز میں 601مقدمات نمٹائے ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران 650نئے مقدمات کا اندراج ہوا ہے ۔ اعدادوشمار واضح کرتے ہیں کہ گزشتہ 15 دنوںمیں نئے دائر ہونے والے مقدمات کی تعداد نمٹائے جانے والے مقدمات سے زائد ہے۔