ریاض: بس حادثے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کی شناخت کا عمل مکمل
ریاض(صباح نیوز)گزشتہ ماہ سعودی عرب بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی عمرہ زائرین کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق نو پاکستانی عمرہ زائرین کی میتوں کو جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق عدالتی کاروائی کے ذریعے لواحقین کو دیت کی رقم دی جاے گی۔پاکستانی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کے قانون کے مطابق کیس عدالت میں جانے کے بعد پیروی کریں گے۔ عام طور پر ایسے حادثات کی صورت میں تین لاکھ ریال دیت دی جاتی ہے۔