وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع یقینی بنانے کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کے حوالے سے متعلقہ وزارتوں کے درمیان قریبی تعاون کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں پی ایس ڈی پی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختص کئے گئے فنڈزکوبروقت اوردرست اندازمیں بروئے کارلانے پر زوردیا۔وزیراعظم نے کہاکہ پالیسیاں سوچ سمجھ کراورمطلوبہ نتائج کے حصول کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ان وزارتوں پرخصوصی توجہ دی جانی چاہیے جوترقیاتی منصوبوں پرکام کررہی ہیں کیونکہ اس سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے اوربے روزگاری کاخاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی ترقی سے ملک میں نوجوانوں کے لئے روزگارکے بہترمواقع یقینی بنائے جائیں گے۔