کلبھوشن کے حوالے سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں: فوجی ترجمان
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر آرمی ایکٹ میں ترامیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ کلبھوشن پر آئی سی جے فیصلے کے اطلاق کیلئے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ معاملے پر کئی قانونی آپشنز زیرغور ہیں۔ آئی سی جے فیصلے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہو رہی۔ آئی سی جے فیصلے کے مختلف قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے پر حتمی صورتحال سے وقت کے ساتھ آگاہ کیا جائے گا۔